مرحوم کی عمر 77 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیماری کے باعث علیل تھے


پاکستان کے معروف گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے۔عاطف اسلم کے والد طویل عرصہ سے بیمار تھے.
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی عمر 77 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیماری کے باعث علیل تھے۔چوہدری محمد اسلم کی نماز جنازہ آج شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
محمد اسلم کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فنکاروں، شوبز شخصیات اور لاکھوں مداحوں نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ”عاطف اسلم کے والد کے انتقال“ کے حوالے سے ہمدردی کے پیغامات اور دعائیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ عاطف اسلم نے ہمیشہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھا ہے۔ وہ اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا پر والدین کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ ہر اہم فیصلے سے پہلے اپنی والدہ سے مشورہ کرتے ہیں، جو ان کے لیے راہنمائی اور حوصلے کا سبب بنتی ہیں۔

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
- 35 منٹ قبل

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید
- 29 منٹ قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 12 گھنٹے قبل

چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 12 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 12 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 12 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 11 گھنٹے قبل

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو توڑدیاگیا
- 43 منٹ قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل