پشاور ہائی کورٹ کا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر روکنے کا حکم
عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک جواب طلب کرلیا


پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
بیرسٹر گوہر خان نے عدالت کو بتایا کہ 2 درخواستیں دائر کی ہیں، ایک عمر ایوب کی اور دوسری شبلی فراز کی ہے، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تھے،جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب اور چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرکے ان کی سیٹیں خالی قرار دی ہیں۔
عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو دونوں ایوانوں میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے روک دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود کو مس گائیڈ کیا ہے، آرٹیکل 63(2) کی غلط تشریح کی گئی ہے، الیکشن کمیشن سید یوسف رضا گیلانی کے کیس کا حوالہ دے رہا ہے جو یہاں ٹھیک نہیں ہے، سید یوسف رضا گیلانی کا کیس اس کیس سے بالکل مختلف تھا، ہماری درخواست ہے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز کو سزا سنائی تھی جس کے بعد دونوں ارکان نااہل ہوگئے تھے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد پی ٹی آئی دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر کی نشست سے محروم ہوگئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 40 منٹ قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 8 گھنٹے قبل






