سپریم کورٹ کے ریٹائرڈچیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، جج کی بیوہ کو 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت بھی حاصل ہے جبکہ ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے


اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔
سینیٹ میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
پیش کردہ تفصیلات میںوزارت قانون نے بتایاکہ 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011 میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار تھی، 2012 میں پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہوئی اور پھر 2013 میں چیف جسٹس کی پنشن 8 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔
وزارت قانون کے مطابق 2014 میں چیف جسٹس کی پنشن 9 لاکھ 35 ہزار ہوئی، 2015 میں چیف جسٹس کی پنشن 10 لاکھ 5 ہزارہو گئی، 2016 میں چیف جسٹس کی پنشن 11لاکھ 5 ہزار اور 2017 میں 12 لاکھ 17 ہزار تھی جبکہ 2018 میں چیف جسٹس کی پنشن 13 لاکھ 38 ہزار ہوئی اور 2021میں چیف جسٹس کی پنشن 14 لاکھ 52 ہزار ہو گئی۔
وزارت قانون کا کہنا ہے کہ 2023 میں چیف جسٹس کی پنشن 16 لاکھ 57 ہزار ہوئی اور 2024 میں چیف جسٹس کی پنشن 23 لاکھ 90 ہزار ہو گئی۔
اسی طرح جج کی بیوہ کو ملنے والی پنشن کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔
وزارت قانون نے جواب میں بتایاکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، جج کی بیوہ کو 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت بھی حاصل ہے اور جج کی بیوہ کو ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے جبکہ جج کی بیوہ سے انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
- 44 منٹ قبل

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 15 منٹ قبل

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
- 20 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی
- 20 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- ایک دن قبل

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
- ایک دن قبل

پنجاب میں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا، سب سے بڑا کارنامہ ایٹمی قوت بنانا ہے،وزیر اعظم
- 35 منٹ قبل

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
- 20 گھنٹے قبل

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی سیاست کریں لیکن ملک دشمنی نہ کریں،اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو پر جواب آنا ایک فطری عمل ہے،وزیر دفاع
- 30 منٹ قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 25 منٹ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
- ایک دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)
