ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،علی امین گنڈا پور
دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں سویلین کا نقصان قابل قبول نہیں چاہے وہ کسی بھی طرف سے ہو، علی امین


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بہت سے ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، دہشتگردی کسی کو قبول نہیں، کیونکہ اس سے سب یکساں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
دوران اجلاس علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اور صوبے میں امن کے لیے جرگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف عوام کو آن بورڈ لینا اور ان کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ اور دہشتگردی جس طرح بڑھ رہی ہے یہ قابل قبول نہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کی عملداری کو ہر صورت برقرار رکھنا ہے۔ باجوڑ کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے کے لیے جرگے نے بہت کوششیں کیں۔ تاہم مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ رضاکارانہ اپنی مرضی سے گھر بار چھوڑنے والوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
علی امین گنڈاپور نے مزیدکہاکہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں سویلین کا نقصان قابل قبول نہیں چاہے وہ کسی بھی طرف سے ہو، وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے، صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہوم ورک کررہی ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 11 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل



