اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دشمن پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا،شہباز شریف
نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، جن کی استعداد کار بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہےہیں،نوجوانوں کو لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے جائیں گے،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 اور 10مئی کو ا فواج پاکستان نے بھارت پر کاری ضرب لگائی ، دشمن پانی کی ایک بوند بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 14اگست 1947کو حاصل کی گئی آزادی کے بعد مئی 2025میں نیا پاکستان وجود میں آ چکا۔
تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہناتھا کہ 6 بھارتی طیارے پاک فضائیہ نے گرائے جن میں 4 رافیل تھے، 6 اور 10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا ہے، دشمن پانی کی ایک بوند بھی پاکستان سے چھین نہیں سکتا، ایسی حرکت پر وہ سبق سکھائیں گےکہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق کے ذریعے پاکستان دوبارہ تعمیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں دشمن نے پاکستان پر جارحیت کی ۔ ہمارے جری سپوتوں نے ایسا بھرپور جواب دیا اور کاری ضرب لگائی۔ آزاد وطن حاصل کرنے والے اپنے اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کیا۔
تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہناتھاکہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنھوں نے تاریخ کا رخ بدلا، قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، زندگی کا ہر طبقہ تحریک پاکستان میں شامل تھا اور اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر ملک بھر کے نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے جائیں گے۔
بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل
- 14 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم نےکابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

سرکار کی آمد مرحبا! محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- 14 گھنٹے قبل

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل

آپریشن بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی جب ہم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، ائیر وائس مارشل
- 2 گھنٹے قبل
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کردیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا اور کون نہیں،ترجمان دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری
- 14 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نےباضابطہ طور پر امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کر کےمحکمہ جنگ رکھ دیا
- 3 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ، جھنگ اور خانیوال کے کئی دیہات زیرِ آب
- 21 منٹ قبل

سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار
- 2 گھنٹے قبل