امریکا نے بروقت مداخلت کرکے ممکنہ تباہی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا، ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس


امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ میں پاک بھارت تنازع ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گیا تھا جو انتہائی خوفناک صورتحال میں بدل سکتا تھا، تاہم امریکا نے بروقت مداخلت کرکے ممکنہ تباہی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ اور بہترین مثال تھی کہ کس طرح وزیر خارجہ مارکو روبیو، نائب صدر کے ڈی وانس اور امریکی اعلیٰ قیادت نے معاملے کو سنبھالا اور دونوں ممالک کو کشیدگی سے نکالا۔ امریکا کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور خطے کے امن کے لیے یہ تعلقات نہایت اہم ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کی ہر شکل کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔ امریکی سفارت کار دونوں ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور یہ خطے کے بہتر مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹیمی بروس نے صحافیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے صحافیوں کی ہم قدر کرتے ہیں، تاہم حماس کے بعض جنگجو صحافیوں کا روپ دھار کر عام لوگوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اپنے بیان میں ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان معاہدے کو اس بات کا ثبوت قرار دیا کہ صدر ٹرمپ امن کے صدر ہیں، جبکہ روس اور یوکرین کے معاملے پر بھی مذاکرات جاری ہیں اور امریکا چاہتا ہے کہ یہ جنگ ختم ہو۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago





