پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور،اسمگلنگ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا
سیل شدہ آلات اور سامان کے استعمال پر 10 کروڑ روپے جرمانہ اور لائسنس منسوخ ہوگا،ضبط شدہ آلات کی کسٹم ایکٹ کے تحت نیلامی ہوگی،متن


اسلام آباد: پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
بل کے تحت کے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،دوسری مرتبہ جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بغیر لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا،جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، ٹینک اور کنٹینرز ضبط ہونگے۔
بل کی شقوں میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلی بار جرم کے ارتکاب پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ دوسری بار جرم ثابت ہونے پر جرمانے کی رقم 50 لاکھ روپے تک بڑھا دی جائے گی۔
بل کے تحت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈی سی کی ہدایات پر کارروائی کرنے کے مجاز ہونگے،جبکہ بغیر لائسنس فروخت اور پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔
ترمیمی بل کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے لیے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔
اسی طرح لائسنس کی تجدید کے بغیر پیٹرولیم مرکز بند اور آلات و مشینری قبضے میں لیے جائینگے،جبکہ لائسنس کی تجدید کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
بل کے تحت سیل شدہ آلات اور سامان کے استعمال پر 10 کروڑ روپے جرمانہ اور لائسنس منسوخ ہوگا،ضبط شدہ آلات کی کسٹم ایکٹ کے تحت نیلامی ہوگی۔

پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ایئرچیف مارشل
- an hour ago

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
- 5 hours ago

پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں، یوم فضائیہ پر وزیراعظم کا پیغام
- 5 hours ago

واشنگٹن :ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، فوجی تعیناتی واپس لینے کا مطالبہ
- 4 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری،کراچی میں آج شام بارش متوقع
- 4 hours ago

یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کو نیا ملی نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری
- 2 hours ago

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد کا لندن کی سڑکوں پر احتجاج
- 4 hours ago

وہاڑی : کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
- an hour ago

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
- 2 hours ago

7 ستمبر یوم فضائیہ، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار
- 5 hours ago

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار، علی پور میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا
- 4 hours ago

سہ فریقی سیریز، فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل آئیں گے
- 3 hours ago