اسلام آبادمیں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب ،سول وعسکری قیادت کی شرکت
دوران تقریب قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر پُرتپاک استقبال کیا، علم بردار دستے نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا


اسلام آباد: جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق میں فتح کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف سمیت دوست ملکوں کے سفرا، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہیں،اس کے علاوہ تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔
تقریب کے آغاز پر تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ کیا، پاک آرمی، پاک بحریہ، فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں، پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا کے دستے نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
دوران تقریب قومی پرچم کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر پُرتپاک استقبال کیا، علم بردار دستے نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا، حاضرین نے کھڑے ہو کر قومی پرچم کو سلامی دی۔
بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی اور یومِ آزادی کی خوشی میں ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، ملک کے تمام شہروں، گلیوں اور محلوں میں ہر جانب سبز ہلالی پرچموں کی بہار چھا گئی ہے۔
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا،تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے یادگارِ معرکہ حق کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈکی تشکیل جنگی صلاحیت کی جانب اہم سنگ میل ہے، یہ فورس دشمن کو ہر سمت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے معرکہ حق میں استعمال ہونے والے طیارے، ٹینک، توپیں، ریڈارز اور دیگر عسکری ساز و سامان کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 3 گھنٹے قبل