78 ویں یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی قوم کو مبارکباد
مسلح افواج اور عوام کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے،آئیں یوم آزادی پر اس عزم کی تجدید کریں کہ امن، ترقی اور اتحاد کیلئے کوشاں رہیں گے،ترجمان


راولپنڈی: وطن پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہا ن فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دن اتحاد، لچک اور ایک روشن مستقبل کے مشترکہ وژن کی فتح کا عکاس ہے ،ہم بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت میں بے مثال قربانیاں دی گئیں ، مسلح افواج ان رہنماؤں کو گہری عقیدت کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتی ہیں، بطور محافظین ملکی سلامتی، پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت کاعزم کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مسلح افواج ان رہنماؤں، مدبروں اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے اس ملک کی بنیاد رکھی ۔ ہم ان کے ورثے کا احترام کرتے ہوئے قومی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے،آئیں یوم آزادی پر اس عزم کی تجدید کریں کہ امن، ترقی اور اتحاد کیلئے کوشاں رہیں گے۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 19 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 27 منٹ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 19 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 21 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل



