Advertisement
پاکستان

ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے ، کشمیر یوں کو ان کا حق خودارادیت دینا مسئلے کا واحد ، منصفانہ اور پائیدارحل ہے ،عاصم منیر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 14th 2025, 12:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 78ویں یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا فوج پر اعتماد ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اور ہماری قوت کا سرچشمہ ہے۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر بزرگوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے،  پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کا مظہر بھی ہے، اقلیتی برادری ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔

پہلگام حملے کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش بھی کی،مگر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کرتے ہوئے پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا ، معرکہ حق مسلح افواج کی بہادری اور ولولہ انگیز جذبے کی علامت بن چکا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے اور ہم وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے عہد کیا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے وقف کر دیں گے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے ، کشمیر یوں کو ان کا حق خودارادیت دینا مسئلے کا واحد ، منصفانہ اور پائیدارحل ہے۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ کھڑاہے ، عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • ایک گھنٹہ قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 4 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
Advertisement