78واں یوم آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے کہ ہم آج اپنا 78واں یومِ آزادی منا رہے ہیں، ہمیں قائد کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے،جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم


ویب ڈیسک :پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جشن آزادی کی تقریب میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پرچم کشائی کی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے بھی لگائے۔
لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ لاہور کی عمارت پر پرچم لہرایا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی ہمراہ تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے کہ ہم آج اپنا 78واں یومِ آزادی منا رہے ہیں، ہمیں قائد کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے ادارے اگر قائد کے ویژن کے مطابق کام کریں گے تو ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔
پرچم کشائی تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے افسران و سٹاف اور انکی فیملیز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ پشاور ہائیکورٹ میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پرچم کشائی کی، تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ، وکلا و دیگر نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے اصل اسٹیک ہولڈرز عوام ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو فوری انصاف مہیا کریں، وراثتی عدالتیں قائم کی جا چکی ہیں تاکہ ورثا کو انکے حقوق مل سکیں، خواتین وکلاء بشمول ججز جو اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ عدالت آتے ہیں انکے لیئے سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، سعودی ولی عہد
- 7 hours ago

یوٹیوب نے ایک نیا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر متعارف کر دیا
- 2 hours ago
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- an hour ago

خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگردہلاک
- 7 hours ago

پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں پیش پیش
- 4 hours ago

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 4 hours ago

جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہٹادیا گیا، مکرم خان نئے اے سی تعینات
- an hour ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا
- 6 hours ago

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- an hour ago

بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کی درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے مسترد کر دی
- 3 hours ago

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا
- 6 hours ago

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- 5 hours ago