کراچی : جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 افراد سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،پولیس


کراچی: شہر قائد میں جشنِ آزادی کے موقع پر مختلف علاقوں میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ خواتین اور بچوں سمیت 84 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے زخمیوںمیں 46 مرد، 22 خواتین، 6 بچے اور 1 بچی بھی شامل ہے ،جن میں اختر کالونی کی 7 سالہ ایمان دختر کاشف، عزیز آباد بلاک 8 کی 8 سالہ مرحا دختر وقاص محمد اور کورنگی نمبر ساڑھے تین کا 35 سالہ اسٹیفن ولد جون شامل ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی 8 سالہ مرحا اپنے گھر کی کھڑکی پر کھڑی تھی کہ اچانک سر پر گولی لگ گئی ، مرحا پہلی جماعت کی طالبہ تھی اور فائرنگ سے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن، لیاری، ناظم آباد، گلبرگ، مچھر کالونی، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، کورنگی، ملیر، ایف بی ایریا، اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 18فراد کو سول اسپتال،38 زخمیوں کو عباسی شہید، 21 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل اور 1 زخمی کو دارالصحت اسپتال منتقل کیا گیاجہاں زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں نہ صرف جانی نقصان ہوا ہے بلکہ عوام میں خوف بھی پھیل گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 افراد سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ضلع وسطی سے 9 ملزمان کو گرفتار کیا، ضلع کیماڑی سے 7 ملزمان، ضلع غربی سے 3 اور ضلع شرقی سے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جشن کے موقع پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 minutes ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 10 minutes ago






