پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی )کے پرنسل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا نام بھی اعزازکے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


اسلام آباد : وفاقی حکومت کی طرف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان اور افواج پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔
پاک بھارت جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائےگا۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر عالمی برادری کو پاکستان کے بھرپور مؤقف سے آگاہ کیا،انھوں نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کا امن بیانیہ پیش کیا۔
دوسری جانب عطا تارڑ کو دوران جنگ میڈیا کے کردار میں ان کی کاوشوں اور خدمات کے ااعتراف میں انھیں اعلیٰ ترین عسکری اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی )کے پرنسل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا نام بھی ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ستارہ امتیاز کے لیے دونوں افراد کی نامزدگیاں افواجِ پاکستان کی طرف کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ نشان پاکستان پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے،یہ اعلیٰ ترین اعزاز کسی بھی پاکستانی یا غیر پاکستانی کو زندگی کے مختلف شعبوں اور ملک و قوم کے لیے اعلٰی ترین خدمات پر عطا کیا جا تا ہے ۔
جبکہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول اور عسکری اعزاز ہے جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر سال نامزد افراد کو دیا جاتا ہے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 3 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل



