لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب کے اختتام پر سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کے مفاد کے لیے متحد ہو


لاہور میں "معرکۂ حق" کی کامیابی کے اعتراف میں مانومنٹ پارک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رواں سال یومِ آزادی کا جذبہ ماضی سے بالکل مختلف ہے، کیونکہ یہ دن افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں اور تاریخی فتح کے نام ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد اب ہماری اصل جنگ غربت، افرا تفری اور داخلی فتنہ و فساد کے خلاف ہے، اور ہم یہ جنگ بھی ضرور جیتیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خودمختار ریاست بنایا جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شاہینوں کو سلام
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور دفاع کے لیے پوری قوم ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرأت مند قیادت میں پاکستان نے ایسی غیر معمولی کامیابی حاصل کی کہ دنیا دنگ رہ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ رافیل طیارے گرائے جانے کی خبر نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی، اور دنیا اب بھی سوچ رہی ہے کہ یہ سب کیسے ممکن ہوا؟
انہوں نے کہا کہ جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں، ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے جیتی جاتی ہے۔ مریم نواز نے ایئرچیف اور پاکستان کے شاہینوں کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک جان ہوکر دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئی، اور دنیا نے دیکھ لیا کہ سیسہ پلائی دیوار کا مطلب کیا ہوتا ہے۔
سیاست دانوں سے اتحاد کی اپیل
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب کے اختتام پر سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کے مفاد کے لیے متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی قوم تقسیم ہوتی تو یہ جنگ کبھی نہ جیتی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر اپنے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا "نشانِ پاکستان" لینے سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا
- 2 گھنٹے قبل

یومِ آزادی پر تحفہ: پاکستانی نوجوانوں کی قازقستان میں تاریخی فتح
- 2 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 7 گھنٹے قبل

فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اتحاد، کامیابی اور یکجہتی کا پیغام
- 42 منٹ قبل

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
- ایک گھنٹہ قبل
ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی
- 2 گھنٹے قبل

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
- 5 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
- 2 گھنٹے قبل