آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالے کے بپھرنے سے تین دکانیں مکمل تباہ ہو گئیں اور ایک گراٹ کو نقصان پہنچا


مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ کئی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
حادثات کی تفصیلات:
-
ضلع سدھنوتی میں ایک نالے میں طغیانی کے باعث ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
-
جہلم ویلی کے علاقے نڑ دھجیاں میں نالے کے بپھرنے سے تین دکانیں مکمل تباہ ہو گئیں اور ایک گراٹ کو نقصان پہنچا۔
-
مچھیارہ میں بھی نالے کی طغیانی کے باعث تین دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے چار اضلاع کی متعدد شاہراہیں بند ہو چکی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نقصانات کی رپورٹ جاری
ایس ڈی ایم اے نے یکم جون 2025 سے اب تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق:
-
3 شہری جاں بحق
-
11 افراد زخمی
-
76 مکانات مکمل تباہ
-
290 مکانات جزوی طور پر متاثر
-
33 دکانیں تباہ
-
14 مویشی ہلاک
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی صورت میں ندی نالوں میں طغیانی اور مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- ایک گھنٹہ قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 3 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 2 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل