ذرائع کے مطابق شہید کرنل (ریٹائرڈ) شاہد سلطان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ وہ پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بطور تجربہ کار پائلٹ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے


خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے دو پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہید کرنل (ریٹائرڈ) شاہد سلطان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔ وہ پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بطور تجربہ کار پائلٹ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف سمیت متعدد اہم شخصیات کی پروازیں سرانجام دی تھیں۔
اسی حادثے میں شہید ہونے والے ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) آفتاب کا تعلق لاہور سے تھا۔ وہ پاک فضائیہ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ جبکہ شہید فلائٹ انجینئر سلیم کا تعلق تلہ گنگ سے تھا اور وہ بھی ائیر فورس سے ریٹائر ہوچکے تھے۔
ہیلی کاپٹر کریو چیف مختار، جو صوابی کے رہائشی تھے، بھی پاک فوج سے سبکدوش ہو چکے تھے۔ شہید ہونے والے دوسرے کریو چیف محمد جبار کا تعلق بھی تلہ گنگ سے تھا اور وہ بھی فوجی خدمات سے ریٹائر ہو چکے تھے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کرم ایجنسی میں متعدد امدادی مشنز پر تعینات رہا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر 2020 میں روس میں مکمل اوورہال کیا گیا تھا اور ماضی میں پنجاب اور بلوچستان حکومتوں کے زیرِ استعمال بھی رہ چکا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کا یہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر امدادی سامان لے کر باجوڑ جا رہا تھا، جب خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں دو پائلٹس سمیت عملے کے تمام پانچ افراد شہید ہو گئے۔

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
- 11 hours ago

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری
- 12 hours ago
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 7 hours ago

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 11 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 11 hours ago

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم
- 12 hours ago

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 11 hours ago

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 10 hours ago

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ
- 12 hours ago

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 hours ago

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 8 hours ago