سیلابی تباہی پر ایران اور سعودی عرب کا اظہارِ افسوس، پاکستان سے یکجہتی کا اعلان
بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی گئی


ایران اور سعودی عرب نے پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیرِاعظم پاکستان اور عوام کے نام تعزیتی پیغام میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ان مشکل حالات میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
ایرانی صدر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران انسانی اور امدادی تعاون کے لیے ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک باضابطہ بیان میں حکومتِ پاکستان اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملک بھر میں مختلف حادثات کے نتیجے میں اب تک 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 5 گھنٹے قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 3 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 15 گھنٹے قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 5 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل








