آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کا چوریوں میں ملوث منظم گروہ بے نقاب، 10 ملین ڈالرز کی وارداتیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے بھارتی طلبہ اور عارضی ویزوں پر مقیم افراد پر مشتمل 19 رکنی ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے


آسٹریلوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی طالب علموں کی بڑی تعداد چوری کی منظم وارداتوں میں ملوث پائی گئی ہے، جنہوں نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران آسٹریلیا میں 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا سامان چرایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے بھارتی طلبہ اور عارضی ویزوں پر مقیم افراد پر مشتمل 19 رکنی ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے، جس پر بڑے تجارتی مراکز اور اسٹورز سے مہنگی اشیاء چرانے کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہا تھا، جو مخصوص اشیاء جیسے کہ بے بی فارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برشز اور دیگر قیمتی مصنوعات چرا کر مخصوص خریداروں کو فراہم کرتا تھا۔ بعد ازاں یہ خریدار یہ سامان مہنگے داموں دوبارہ فروخت کرتے تھے۔
پولیس تحقیقات کے مطابق گروہ کے ارکان نے مختلف مقامات پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت وارداتیں کیں، اور یہ سلسلہ کئی مہینوں سے جاری تھا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago





