Advertisement
پاکستان

سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی

حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملک بھر میں مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق جبکہ 148 زخمی ہو چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 16th 2025, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر پیوٹن نے بالخصوص خیبرپختونخوا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ظاہر کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ روسی صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔

اس سے قبل ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیرِاعظم پاکستان اور عوام کے نام تعزیتی پیغام میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر قسم کی انسانی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ادھر سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کیا۔ سعودی حکام نے کہا کہ وہ اس کٹھن وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کے ساتھ ساتھ زخمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملک بھر میں مختلف حادثات میں 344 افراد جاں بحق جبکہ 148 زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
Advertisement