اسلام آباد پولیس کے افسر کو افغان شہری سے روابط پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
انکوائری کے دوران ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی، جس میں وہ افغان شہری کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر کی نشاندہی کرتے سنائی دیتے ہیں

اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر مہر گل لودھی کو افغان شہری ولی جان سے روابط اور پولیس اہلکار کی نشاندہی کرنے کے الزام میں جبری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
مہر گل لودھی پہلے ایس ایچ او مندرہ رہ چکے تھے ، ان کے افغان شہری ولی جان سے مشتبہ تعلقات کی بنا پر پہلے معطل کیا گیا۔
انکوائری کے دوران ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی، جس میں وہ افغان شہری کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر کی نشاندہی کرتے سنائی دیتے ہیں۔
اس انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر سروس سے برخاستگی کا فیصلہ ہوا۔
ایس پی صدر کی سفارش پر احکامات جاری ہوئے ، انہیں پولیس لائنز میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
اس کیس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی سیکیورٹی کے معاملات میں پولیس فورس کے اندر بھی ممکنہ خطرات موجود ہیں ، افغان شہریوں کی موجودگی اور ان سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے روابط کا معاملہ ریاستی حساسیت کا حامل ہے۔
اس واقعے کے بعد ممکنہ طور پر پولیس فورس میں دیگر مشکوک روابط کی چھان بین تیز ہو سکتی ہے ، داخلی احتساب (Internal Accountability) کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
پولیس اہلکاروں کی معلومات کے تحفظ اور غیر مجاز روابط پر پابندی کو سختی سے نافذ کرنا ہوگا۔

سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرار موت: تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی، برطانوی اخبار
- 11 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کو نئے گھر اور محفوظ بستیاں دیں گے، نقصان کا 100 فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- 4 گھنٹے قبل

سوات: ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی سے 936 بچوں کی جانیں بچ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 11 گھنٹے قبل

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 10 گھنٹے قبل
بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب کمی ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل
جنگ کے دوران بھارت کی ہر حکمتِ عملی ہمیں پہلے سے معلوم تھی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

محبت پر یقین رکھتی ہوں، دوسری شادی کا دروازہ بند نہیں کیا: ملائکہ اروڑا
- 4 گھنٹے قبل