پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے،امریکی وزیر خارجہ
جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہمیشہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہوتا ہے، مارکو روبیو

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، جنگ بندی کو برقرار رکھنا آسان نہیں ہے، یہ ہمیشہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہوتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم پاکستان اور بھارت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہماری مسلسل نظر ہے کہ پاک بھارت کے درمیان کیا ہورہا ہے، جنگ بندی کو برقرار رکھنا آسان نہیں ہے، یہ ہمیشہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ہوتا ہے کیونکہ سیز فائر معاہدہ بہت جلد ٹوٹ جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ”جنگ بندی تب ہی ممکن ہے جب دونوں فریق آپس میں لڑائی روکنے پر رضا مند ہوں، اور روس نے ابھی تک ایسا اتفاق نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ، جنگ بندی کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے۔“
مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا روزانہ مختلف علاقوں جیسے پاکستان اور بھارت، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالات پر نظر رکھتا ہے، تاکہ جنگ بندی قائم رکھی جا سکے۔
انہوں نے کہا ”جنگ بندی کا معاہدہ بہت جلد ٹوٹ سکتا ہے، خاص طور پر یوکرین میں تین سال کی جنگ کے بعد، مگر ہمارا مقصد صرف ایک مستقل جنگ بندی نہیں ہے۔ ہمارا مقصد ایک امن معاہدہ ہے تاکہ نہ اب جنگ ہو اور نہ ہی مستقبل میں۔“
مارکو روبیو نے انٹرویو بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے کا ذکر کیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے اس تنازعے کو حل کیا ہے۔
روبیو نے کہا کہ ”ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے جس نے امن کو اپنی انتظامیہ کی ترجیح بنایا ہے۔ ہم نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں امن دیکھا ہے، بھارت اور پاکستان میں بھی امن کی کوشش کی گئی ہے، اور ہم دنیا بھر میں امن کے لیے ہر موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔“
یاد رہے کہ 10 مئی کو صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے واشنگٹن کی ثالثی میں ”مکمل اور فوری“ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ ٹرمپ نے متعدد بار دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کو ”حل“ کیا۔
اس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس جنگ بندی میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا تعلق تجارت سے ہے، جیسا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا۔
ٹرمپ نے اپنی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ساتھ ہی کہا کہ جنگیں بہت بری چیز ہوتی ہیں، اور اگر آپ ان سے بچ سکتے ہیں تو بہتر ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 9 گھنٹے قبل








