پشاور: وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسیلاب متاثرین پیکج کی رقم میں دو گنا اضافہ ،چیکس کی تقسیم آ ج سے شروع
خصوصی ریلیف پیکج کے تحت جاں بحق افراد کے معاوضے کا پیکیج 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ،بیرسٹر سیف

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج میں رقم دو گناکر دی گئی ہے،جبکہ متاثرین میں چیکس کی تقسیم آج سے شروع ہونگی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ خصوصی ریلیف پیکج کے تحت جاں بحق افراد کے معاوضے کا پیکیج 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ، معاوضوں کی ادائیگی کے لیے تمام اضلاع کو 85 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کل وزیراعلیٰ نے سوات میں سیلاب متاثرین کو معاوضوں کے چیکس تقسیم کیے ہیں، آج سے باضابطہ طور پر تمام متاثرہ اضلاع میں معاوضوں کے چیکس کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ندی نالوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 13 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 9 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 9 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 8 hours ago






