کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث ائیرپورٹ اسٹاف کی کمی سے امیگریشن کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا


کراچی میں بارش کے باعث 100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی جس کے باعث شہری رُل گئے۔
صدر، جوبلی مارکیٹ میں جمعرات کی رات 9 بجے جبکہ عزیز آباد بلاک 8 میں شام 7 بجے سے بجلی معطل ہے۔ ماڈل کالونی، شیٹ ون ، مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 38 میں منگل کی شام 7 بجے سے علاقہ مکین بجلی کے منتظر ہیں۔
گلستان جوہربلاک 9 کے رہائیشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج ریکارڈ کرایا، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر کےالیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ 3 روز سے علاقے کی بجلی بند ہے، گھروں میں پانی بھی نہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 100 فیڈرپربجلی بحالی کےلیےکام جاری ہے، 2100 میں سے 2000 فیڈر سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
دوسری طرف کراچی میں حالیہ بارشوں سے دیگر شعبہ جات کے علاوہ ائیرپورٹ اسٹاف کی کمی سے امیگریشن کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر 3 دن سے مسافروں کی لمبی قطاریں لگتی رہیں اور روانگی کے مسافر زیادہ مشکل کا شکار رہے ہیں۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اظہر جاوید راجہ نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر 12 گھنٹے میں اپ اینڈ ڈاؤن کی 40 سے زائد غیر ملکی پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے دن کی بارش کے دوران سڑکوں پر برساتی پانی کے باعث امیگریشن کا کافی عملہ بروقت ائیرپورٹ نہ پہنچ سکا۔ ائیرپورٹ پر پہلے سے موجود عملے نے 18 گھنٹے تک ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- an hour ago

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 2 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 3 hours ago

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- an hour ago

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 3 hours ago

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- an hour ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 33 minutes ago

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 4 hours ago

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 4 hours ago

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 2 hours ago

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 2 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 hours ago