او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
اسحاق ڈار اجلاس میں فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ اور اسرائیل کے تمام مقبوضہ علاقوں بشمول یروشلم سے انخلا کا مطالبہ کرینگے،دفتر خارجہ


اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈھاکا کے دورے کے بعد براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گےجس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔
دوران اجلاس اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبوںاورفلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بات چیت ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہا ہے، اسحاق ڈار اجلاس میں فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے،اسحاق ڈار اسرائیل کے تمام مقبوضہ علاقوں بشمول یروشلم سے انخلا کا مطالبہ کرینگے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی ضرورت، اور بالخصوص ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کریں گے جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول کے منصوبے کو مسترد کیا جائے گا،پاکستان فلسطینی عوام کے لئے فوری انسانی امداد کی ضرورت پر زور دے گا جبکہ اجلاس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کو بھی دہرایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- ایک گھنٹہ قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- ایک گھنٹہ قبل

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- ایک گھنٹہ قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 5 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 36 منٹ قبل