Advertisement

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی

پتلا مٹی اور بھوسے سے تیار کیا گیا تھا، جسے سرخ رنگ کے سوٹ، سفید قمیض اور پیلی ٹائی کے ساتھ سجایا گیا۔ مزید برآں، گیندے کے پھولوں کے ہار اور احتجاجی پوسٹروں سے اسے نمایاں کیا گیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 24th 2025, 10:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں مذہبی تہوار کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر اضافی ٹیرف کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہریوں نے جشن کے دوران صدر ٹرمپ کا دیوہیکل پتلا اٹھا رکھا تھا، جس پر مختلف احتجاجی پلے کارڈز آویزاں کیے گئے تھے۔ ان پلے کارڈز پر درج نعروں میں کہا گیا تھا:

  • "جو ٹیرف سے ڈرا رہا ہے، بھارتی طاقت اُسے رُلا دے گی"

  • "بھارت کو اپنا دوست کہنے والے محبت پاکستان سے کرتے ہیں"

اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کا یہ پتلا مٹی اور بھوسے سے تیار کیا گیا تھا، جسے سرخ رنگ کے سوٹ، سفید قمیض اور پیلی ٹائی کے ساتھ سجایا گیا۔ مزید برآں، گیندے کے پھولوں کے ہار اور احتجاجی پوسٹروں سے اسے نمایاں کیا گیا تھا۔

یہ احتجاج "مربت میلہ" کے دوران کیا گیا، جو 1800 کی دہائی کے آخر سے ناگپور میں منایا جاتا ہے۔ اس تہوار میں دیوہیکل پتلوں کے ذریعے برائی، ظلم اور سماجی ناہمواریوں کے خلاف علامتی مزاحمت کی جاتی ہے، اور عوام اپنے سیاسی و معاشی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری پر بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت بھارت پر پہلے ہی 25 فیصد ٹیرف نافذ ہو چکا ہے، جب کہ مزید 25 فیصد ٹیرف 27 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 19 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 17 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 14 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 16 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
Advertisement