رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلوگرام تھیلا 217 روپے مہنگا ہوا، جب کہ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور بنوں میں قیمت میں 200 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا


ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، کراچی اور اسلام آباد کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
اسلام آباد / کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، جب کہ کراچی اور اسلام آباد کے شہری ملک بھر میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلوگرام تھیلا 217 روپے مہنگا ہوا، جب کہ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور بنوں میں قیمت میں 200 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی تفصیل کچھ یوں ہے:
-
سیالکوٹ: 217 روپے
-
لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بنوں: 200 روپے
-
بہاولپور: 193.34 روپے
-
راولپنڈی: 187.67 روپے
-
اسلام آباد: 173.33 روپے
-
سرگودھا: 173 روپے
-
سکھر: 160 روپے
-
کوئٹہ: 130 روپے
-
کراچی، لاڑکانہ: 100 روپے
-
پشاور: 50 روپے
موجودہ قیمتیں (20 کلو آٹے کے تھیلے کی):
-
راولپنڈی: 1786.67 روپے
-
کوئٹہ: 1690 روپے
-
حیدرآباد: 1680 روپے
-
سیالکوٹ: 1667 روپے
-
ملتان: 1666.66 روپے
-
بہاولپور: 1660 روپے
-
پشاور، بنوں، گوجرانوالہ: 1650 روپے
-
فیصل آباد، سرگودھا: 1640 روپے
-
لاہور، خضدار: 1600 روپے
-
سکھر: 1560 روپے
-
لاڑکانہ: 1500 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ گندم کی رسد میں کمی اور ٹرانسپورٹ لاگت میں اضافے کا نتیجہ ہے، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑ رہا ہے۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 16 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 20 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 9 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 12 گھنٹے قبل








