رپورٹ کے مطابق فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر ہے


سابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
امریکی جریدے فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر ہے۔ فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ لی تھی مگر کھیل کے دوران اور اس کے بعد کاروباری معاہدوں سے وہ مسلسل بڑی کمائی کرتے رہے۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کورٹ سے باہر معاہدوں اور اسپانسرشپس سے کمائے، فیڈرر مسلسل 16 سال تک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹینس پلیئر رہے، 2020 میں انہوں نے 106.3 ملین ڈالر کمائے جو دنیا بھر کے تمام ایتھلیٹس میں سب سے زیادہ تھی۔
رواں برس کے سب سے زیادہ کمانے والے فعال ٹینس پلیئر اسپین کے کارلوس ایلکاراز رہے، انہوں نے 12 ماہ میں 48.3 ملین ڈالر اپنے کھاتے میں جمع کرائے۔خواتین میں امریکی اسٹار کوکو گوف تیسرے نمبر پر رہیں، جنہوں نے گزشتہ سال 37.2 ملین ڈالر کمائے اور دنیا کی سب سے زیادہ آمدن پانے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں
ارب پتی کھلاڑیوں کی فہرست میں باسکٹ بال کے لیجنڈری کھلاڑی مائیکل جارڈن، میجک جانسن اور لیبرون جیمز بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ باسکٹ بال ٹیم ’ملواکی بکس‘ کے کھلاڑی جونیئر برج کا نام بھی ارب پتی ایتھلیٹس میں آتا ہے جبکہ گالف سٹار ٹائیگر ووڈز بھی ارب پتیوں میں شامل ہیں۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 39 minutes ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 7 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 4 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago








