او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
غزہ میں اسرائیلی قبضے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہم فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں،ترک وزیر خارجہ


جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی )کے وزرائے خارجہ کا اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صہیونی حکومت کا گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کے دوریاستی حل کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول ہے، اسرائیل کا منصوبہ امن کیلئے خطرہ ہے، غزہ میں انسانی امداد کی مکمل اور محفوظ رسائی یقینی بنائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جبری بے دخلی اور غیرقانونی قبضے کا جلد خاتمہ یقینی بنایا جائے، پاکستان عرب ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ہسپتالوں، سکولوں، کیمپوں پر حملے انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے، 2 سال سے بچوں سمیت معصوم فلسطینیوں کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 60 ہزار کے قریب بچوں کو شہید کیا گیا، فلسطین میں قحط کی صورتحال ہے جہاں فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی مکمل اور محفوظ رسائی یقینی بنائی جائے، عالمی برادری فوری، مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کی مکمل اور محفوظ رسائی یقینی بنائی جائے، جبری بے دخلی اورغیرقانونی قبضے کا جلد خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
دوران اجلاس اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی 2 ریاستی حل کا حامی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا بیان
وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے، گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کا قیام منظور نہیں، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا بیان
ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی قبضے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہم فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں دو ریاستی حل کے حصول کی امید ہے، غزہ میں جبری قحط انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات
اس سے قبل وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤںکے مابین ہونے والی ملاقات میں غزہ کی تشویشناک صورتحال اور صہیونی حکومت کے گریٹر اسرائیل منصوبے پر بات چیت کی۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر سعودی ہم منصب سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ اپنے بھائی سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ ملاقات او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز میں ہوئی، ہم نے ملاقات میں غزہ کی تشویشناک صورتحال پر بات چیت کی، ملاقات میں غزہ میں امن کے لیے مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری رسائی پر اتفاق کیا گیا اور دونوں جانب سے پاک سعودیہ دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ فیصل بن فرحان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی معاملات بھی زیر غور آئے۔
اس اہم اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں رکن ممالک کے وزراء خارجہ اور سینئر حکام شریک ہیں تاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں مربوط ردعمل پر غور کیا جا سکے۔

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 7 گھنٹے قبل

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 3 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- 4 گھنٹے قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 5 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 4 گھنٹے قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل