صدرمملکت کا سیلاب اور بارشوں سے تباہی پر افسوس،متاثرین سے اظہاریکجہتی، پاک فوج کو شاندار خراج تحسین
سندھ حکومت آنے والے بڑے سیلابی ریلے کے لیے فوری تیاری کرے،پورا یقین ہے پاکستانی قوم مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی،صدر مملکت


اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت نے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور ریلوں میں جانی و مالی نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں، کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
بیان میں صدرمملکت نے مسلح افواج اور ریسکیو اداروں کی بہادری اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
صدر مملکت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے بڑے سیلابی ریلے کے لیے فوری تیاری کرے،پورا یقین ہے پاکستانی قوم مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 2010 اور 2022 کے سیلابوں کی طرح اس بار بھی قوم سرخرو ہوگی۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 15 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 18 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 16 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 18 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل





