پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا ہے


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کل سے صوبے بھر میں مون سون کا 9 واں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا 9 واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،گرم رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم مرطوب رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے
- 4 گھنٹے قبل

ترک صدرکا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس
- 4 گھنٹے قبل

فراڈ کے الزام میں مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
ملک بھر کے 99 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ دوران علاج انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں،اویس لغاری
- 5 گھنٹے قبل

روس کےیوکرینی دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی30اگست سے 2 ستمبرتک مزید بارشوں کی پیش گوئی، لینڈ سیلائیڈنگ اور اربن فلڈ کا خدشہ
- 3 گھنٹے قبل