پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے قرار داد منظور کرائی ، وزیر خارجہ
پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں، عدلیہ بارے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو سیکھ لے،اسحاق ڈار


اسلام آباد: وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، مسئلہ فلسطین پر بھرپور مؤقف اختیار کیا اور فلسطین سے متعلق کثیرالجہتی کانفرنس میں قرارداد متفقہ منظور ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی میں امریکا گیا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی سربراہی ہمارے پاس تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے سیکیورٹی کونسل میں کوئی قرارداد متفقہ منظور نہیں ہو رہی تھی، کافی سالوں کے بعد سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی، اب یہ ہماری قرارداد مختلف فورمز پر کوٹ ہورہی ہے۔
پریس کانفرنس سے گفتگوکے دوران انہوںنےمزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے میں نے جو بیان دیا اس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، میری ملاقات اقوام متحدہ کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ہوئی، فلسطین، کویت، بنگلادیش، سعودی عرب، تھائی لینڈ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے میری ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات کی، مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، امریکا کے بعد برطانیہ کا دورہ کیا اس کے بعد افغانستان کا دورہ کیا، بنگلادیش کا بھی دورہ کیا اور وہاں اہم ملاقاتیں کیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ برطانیہ میں سندھ طاس معاہدے پر ماہرین کے گروپ سے بھی ملاقات کی، پاکستان کے لیے برطانیہ سے براہ راست پروازوں کی پابندی ختم ہو گئی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مانچسٹر سے پاکستان کے لیے ہفتے میں تین کے قریب پروازیں ہوں گی، قومی ایئر لائن برطانیہ کے ساتھ پروازوں کی تیاری کررہی ہے،جبکہ برطانیہ میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں، عدلیہ بارے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو سیکھ لے۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کابل میں چین،پاکستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا، اجلاس میں افغان وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی ، چین اور پاکستان کو ٹی ٹی پی سے متعلق تحفظات تھے، چین سے درخواست کی کہ سی پیک کو افغانستان تک توسیع دی جائے جب کہ اجلاس میں کابل میں ریلوے لائنز بچھانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

ایشیا کپ 2025 کےلیے ٹکٹس کی آنلائن فروخت آج سے شروع
- 3 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- an hour ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 2 hours ago

افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد جاں بحق،100سے زائد لاپتہ
- 4 hours ago

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
- 3 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ کی 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے اور ریسکیو انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی
- 5 hours ago

حکومت کا آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع ،وزیراعظم کا جلد اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ
- 5 hours ago

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 37 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
دیامر :دہشتگردوں کا حملہ، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
- 3 hours ago

ترکیے کا اسرائیل سے مکمل تجارتی بائیکاٹ، فضائی و بحری روابط بھی معطل
- 3 hours ago

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 2 hours ago