وزیراعظم نے ایرانی صدر کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے گہرے احترام اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شبہاز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں ایرانی صدر نے حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کے برادر عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی جانب سے ہمدردی و یکجہتی کے اظہار اور ایران کی طرف سے دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے گہرے احترام اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
دونوں رہنماؤں نے چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ملاقات اور گفتگو کے حوالے سے مثبت خیالات کا بھی اظہار کیا۔
.webp&w=3840&q=75)
دیامر :دہشتگردوں کا حملہ، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
- 5 hours ago

ایشیا کپ 2025 کےلیے ٹکٹس کی آنلائن فروخت آج سے شروع
- 5 hours ago

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
- 5 hours ago

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 2 hours ago

افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد جاں بحق،100سے زائد لاپتہ
- 6 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ کی 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے اور ریسکیو انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
- 5 hours ago

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- an hour ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 5 hours ago

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 4 hours ago

ترکیے کا اسرائیل سے مکمل تجارتی بائیکاٹ، فضائی و بحری روابط بھی معطل
- 5 hours ago

پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے قرار داد منظور کرائی ، وزیر خارجہ
- 5 hours ago