بھارت کیساتھ پانی حوالے سےانفارمیشن شیئرنگ کا بندوبست نہیں جس سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے
پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے،جس میں 800 بوٹس اور 13 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا اور پاک آرمی نے ہماری بھرپور مدد کی،ڈی جی


لاہور: ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر انفارمیشن شیئرنگ کا بندوست نہیں ہے،آئندہ چند روز میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ موجود ہےجس سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اس وقت پورے ریجن میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے، کل ہمیں ستلج کی جانب زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارت میں ایک بند ٹوٹا تھا، تاہم اب ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے۔
انہوں نےمزید بتایا کہ ہیڈ محمد والا پر ریلا تقریباً ساڑھے7 سے 8 لاکھ کیوسک تک پہنچنےکا امکان ہے، شاید ہمیں ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کی نوبت آئے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے انتظامی سطح پر فیصلے لئے جا چکے ہیں، غیرضروری طور پر بند نہیں توڑے جائیں گے بلکہ عوامی مفاد میں فیصلے کئے جا رہے ہیں۔
ہیڈ محمد والا سے پانی شیرشاہ برج تک جائےگا، شیر شاہ پل کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، علی پور کے مقام پر ہیڈ پنجند پر 8 لاکھ کا ریلا چار ستمبر کو پہنچےگا، مظفر گڑھ کے مقام پر4 ستمبر کو تقریباً 9 لاکھ کیوسک کا بڑا ریلا پہنچنے کا امکان ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ مرالہ پر ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا جبکہ تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، تریموں کے مقام پر کل صبح تقریباً 8 لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ تریموں سے پانی ہیڈ محمد والا پر پہنچے گا، جو کبیر والا کے مقام سے ہوتا ہوا چناب میں مل جائےگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 2 لاکھ کیوسک کا ریلا پہنچ چکا ہے، بلوکی میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک پر پہنچ کر کم ہونےکا امکان ہے،جبکہ نارووال میں جسڑ کے مقام پر مزید80 ہزار کیوسک کا ریلہ موجود ہے جو کہ آہستہ آہستہ لاہور کی طرف بڑھ رہا ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چناب اور راوی کا ریلا مزید پریشانی کا سبب ہوسکتا ہے، سیلابی ریلا ہیڈ سلیمانکی کی طرف بڑھ رہا ہے، ہیڈ ورکس، پل اور بیراجوں کو بچانے کے لیے بروقت فیصلے لیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو اینڈ ریلیف کی سرگرمیوں کی بات کریں تو یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے، اس میں 800 بوٹس اور 13 ہزار ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا اور پاک آرمی نے ہماری بھرپور مدد کی، اب ریسکیو میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہے، تینوں دریاؤں میں سے چناب کے 1179 موضعہ جات، 478 گاؤں اور ستلج پر 391 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ریسکیو کے عمل میں کوئی تاخیر نہیں، ہر قسم کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، جن علاقوں سے ریلا گزر رہاہے وہاں ریسکیو کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، دریائے ستلج سے ملحقہ 22 گاوں کو خالی کرایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں 6 سے 7 ہزار افراد ریلیف کیمپس میں موجود ہیں جنہیں کھانا پینا اور رہائشی ضرویات فراہم کی جا رہی ہیں، اب تک 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر حادثاتی اموات ہوئی ہیں، تمام ادارے ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

بھارت کا جھوٹاپراپیگنڈا بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے
- 5 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 3 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل