فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سکھ کمیونٹی کاپاک فوج سے بھرپور تشکر کا اظہار
بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے ، رمیش سنگھ اروڑہ


راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔
گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیالکوٹ ، شکر گڑھ، نارووال اور کرتار پورکا بھی دورہ کیا جب کہ اس موقع پر خطاب میں فیلڈ مارشل نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی۔
سکھ کمیونٹی نے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل کو خراج تحسین کیا۔
اس موقع پر سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت امدادی کارروائیوں پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے ، پاک فوج کے جوان آخری شخص کی باحفاظت منتقلی تک کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل کے سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا، سیلاب کے بعد 24گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں، دنیاکو جب پتا چلےگاکہ فیلڈ مارشل نے خود کرتارپور کا دورہ کیا تو سکھوں کا مان مزید بڑھے گا۔
رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا اس پر پوری دنیا کے سکھوں کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، سیلاب کے بعد 24 گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ کرتاپور صاحب کیلئے آپ نے جو کیا اس پر بھر پور شکر گزار ہیں، دنیا بھر کے سکھوں کا سر پاکستان کی طرف عقیدت و احترام کے ساتھ جھکتا ہے۔
سکھ رہنماؤں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کا پیار اور ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں، پوری دنیا کے سکھ آپ کے مشکور ہیں، پاکستان ہمارے لیے حقیقی طورپر جنت ہے، پاک فوج سیلاب جیسی قدرتی آفت میں پاکستان کے عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 5 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 8 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 8 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 10 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 6 hours ago





