محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی میں سعودی کردار پر اظہار تشکر
سعودی عرب پاکستان کا برادر دوست ملک ہےاور ریاض پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، سعودی سفیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی میں موثر کردار سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ ڈپلو میٹک انکلیو میں پہنچے جہاں سعودی سفیر نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کا مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار پر حکومت سعودی عرب اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ ہو یا امن ، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر دوست ملک ہےاور ریاض پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل






