ملزم کا تعلق اسمگلر نور اللہ کے نیٹ ورک سے ہے اور وہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کو ایران منتقل کرنے میں ملوث تھا، ترجمان


کوئٹہ : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکینگ سرکل نے کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے ایک اہم ایجنٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ 6 افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میںکارروائی کی گئی، اس دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ طوریلائی عرف عبداللہ کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوا جس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اہم شواہد موجود ہیں۔
ترجما ن کے مطابق ملزم کا تعلق انسانی اسمگلر نور اللہ کے نیٹ ورک سے ہے اور وہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کو ایران منتقل کرنے میں ملوث تھا۔
ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران 6 افغان شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا جنہیں غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ترجمان نے مزید گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 منٹ قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 43 منٹ قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک گھنٹہ قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 21 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل









