بھارت کا جھوٹاپراپیگنڈا بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے
خیال رہے کہ ماضی میں بھی بھارت پلوامہ اور دیگر فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کے خلاف بلاجواز الزامات عائد کرتا رہا ہے


اسلام آباد:ریاست بہارکے انتخابات قریب آتے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) اوربھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کی ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن سندورکی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا، بہار کےانتخابات قریب آتے ہی را کی ایما پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو 3 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 3 پاکستانی شہری کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے، بھارتی میڈیا نے تینوں پاکستانیوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرتےہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی اس جھوٹی خبرکے فوراً بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات سامنے آگئے، شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ تینوں پاکستانی شہری براستہ نیپال اور ملائیشیا روزگار کے لیے کمبوڈیا جا رہے تھے۔
شہری حسنین علی 28 اگست کو باتک ائیر ویز کی پرواز سے ملائیشیا کے لیے روانہ ہوا اور حسنین علی کا کہنا تھا کہ میں نیپال گھومنے کیلئے رکا تھا، اب کمبوڈیا جاؤں گا اور پھر واپس پاکستان چلا جاؤں گا۔
اسی طرح بہاولپور کے محمد عثمان نے واضح کیا کہ وہ 8 اگست کو دبئی سے کھٹمنڈو گئے، وہاں سے 15 اگست کو ملائیشیا اور 17 اگست کو بینکاک کے راستے 19 اگست کو کمبوڈیا پہنچے۔ اس وقت وہ کمبوڈیا میں کال سینٹر میں ملازمت کر رہے ہیں۔ عثمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر چلائی جانے والی خبریں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔
عادل حسین میرپور خاص کا رہائشی ہے جو 8 اگست کو پرواز ایف زیڈ 344 کے ذریعے کھٹمنڈو روانہ ہوا اور اس حوالے سے عادل حسین کا کہنا ہے کہ میں نیپال سے 27 اگست کو کمبوڈیا پہنچا جہاں کام کرتا ہوں، نیپال میں تفریح اور گھومنے کیلئے رکا تھا۔
شواہد نے واضح کر دیا ہے کہ بھارتی میڈیا منصوبہ بندی کے تحت پاکستانی شہریوں کو دہشتگرد قرار دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ ماضی میں بھی بھارت پلوامہ اور دیگر فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کے خلاف بلاجواز الزامات عائد کرتا رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 7 طیارے اور کئی ائیر بیسز کو تباہ کر دیا تھا۔
پاکستان دنیا پر واضح کر چکا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کے لیے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے ہوئے پاکستانی اور کشمیریوں کو فیک انکاؤنٹرز میں قتل کر کے انہیں دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 8 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 8 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 6 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- ایک گھنٹہ قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 6 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- ایک گھنٹہ قبل