پاکستان کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 176 رنز ہی بنا سکی


شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 176 رنز ہی بنا سکی۔
یو اے ای کے بیٹر آصف خان نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد وسیم 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی بولنگ میں حسن علی نمایاں رہے، جنہوں نے 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی بیٹنگ:
میچ کا آغاز پاکستان کی بیٹنگ سے ہوا، جس میں اوپنر صائم ایوب نے 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز نے 56 رنز اسکور کیے۔ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 16 رنز بنائے۔ تاہم، 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے اور پاکستان کی ٹیم 207 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی اور ساغر خان نے 3،3 جبکہ حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیم میں تبدیلیاں:
کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے وقت بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا، جب کہ ان کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔
پس منظر:
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی، اور اب یو اے ای کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کی فائنل میں جگہ تقریباً یقینی ہو گئی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالتی نظام پر برہمی، "دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں"
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ
- 8 گھنٹے قبل

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 8 گھنٹے قبل

🇵🇰 صاحبزادہ فرحان کا عزم: ’بھارت سے فائنل میں دوبارہ مقابلہ ہو گا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

جھنگ: جھوٹا زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

ماہرین موسمیات کی رواں سال ریکارڈ سردی کی پیشگوئی
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا سی فام اجلاس سے خطاب، پاکستان کا دولتِ مشترکہ کی مضبوطی پر زور
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے اور قانون سازی کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

ڈرگ کورٹ کا بڑا فیصلہ: حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 8 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا ریاست مخالف کوئی ایجنڈا نہیں، ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے: بیرسٹر گوہر
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی ویمن ٹیم کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- 7 گھنٹے قبل