Advertisement
تفریح

لوگ چھوٹے قد کا طعنہ دیتے تھے :فہد شیخ

لاہور : اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں لوگ چھوٹے قد کا طعنہ دیتے تھے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 20th 2021, 6:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ادکار فہد شیخ نے اداکارہ یشمیٰ گِل کے ہمراہ شرکت کی ہے  ، میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سمیت انڈسٹری کے پسندیدہ اداکاروں سے متعلق بھی  گفتگو کی ہے ۔

میزبان نے ادکار سے سوال کیا کہ وہ پانچ جملے کون سے ہیں جو کیرئیر کے آغاز میں لوگوں سے سنتے تو آپ کا دِل ٹوٹ جاتا تھا اس پر فہد نے جواب دیا کہ لوگ کہتے تھے اس کا قد چھوٹا ہے، اس کا منہ گول ہے، اردو خراب ہے، متکبر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ نے کہا کہ شروع میں جب پروڈیوسرز کو فون کرتا تھا تو وہ کہہ دیتے تھے کہ ایک ماہ بعد فون کرنا، میں ایک مہینے کے بعد کرتا تو پھر یہ ہی جواب ملتا، اب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں نہیں اٹھاتا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ لوگ یہ بھی کہا کرتے تھے اور آج بھی کہتے ہیں کہ یہ کبھی اداکار نہیں بن سکے گا۔

Advertisement
Advertisement