لندن : برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم کر دی گئیں جس کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات چہرے پر ماسک لگانے اور گھر سے کام کرنے کے قوانین پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ برطانیہ کو لاک ڈاؤن سے نکالنے کا یہ صحیح وقت ہے، اگر ہم اب بھی یہ نہ کر سکے تو ہم اپنے آپ سے پوچھ رہے ہوں گے کہ کیا ہم کبھی اس سے باہر آ سکیں گے۔ ہم نے احتیاط پھر بھی کرنا ہے ، ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ یہ وائرس اب بھی موجود ہے اور کیسز بھی بڑھ رہےہیں ، ہم ڈیلٹا کے مختلف اقسام بھی سامنے آرہی ہیں ۔
Like so many people I've been pinged by NHS Test and Trace as I have been in contact with someone with COVID-19, and I will be self-isolating until Monday 26th July. pic.twitter.com/X57gDpwDqe
— Boris Johnson (@BorisJohnson) July 18, 2021
برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا پابندیاں ختم ہونے کے اعلان کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد مانچسٹر سٹی سینٹر پہنچ گئی، جبکہ نائٹ کلبس اور ریسٹورنٹس کے باہر بھی نوجوانوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ نوجوانوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق بعض مقامات پر فیس ماسک کی پابندی کرنا ہو گی تاہم قانون کے مطابق یہ لازمی نہیں ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم، وزیر صحت اور چانسلر آئسولیشن میں ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کیسز بڑھ رہے ہیں۔کچھ سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز جو ابھی روزانہ 50 ہزار تک ہیں، آگے جا کر 2 لاکھ روزانہ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ برطانیہ میں اموات اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی شرح پہلے کی نسبت بہت کم ہے ، جس کی وجہ ملک میں تیز رفتار ویکسی نیشن پروگرام ہے جس کے تحت تقریبا 70 فی صدآبادی کو ویکسین کے دو ڈوزز لگائی جاچکی ہیں ۔
برطانیہ میں کورونا سے 129،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، کورونا متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ ساتویں نمبر پر ہے ۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل




