بھارتی فوج کے سابق جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کا انکشاف، ویڈیو منظرِ عام پر
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں جنرل ڈھلوں واضح طور پر پاکستان کو آبی دہشت گردی کے ذریعے نقصان پہنچانے کی حکمتِ عملی بیان کر رہے ہیں

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے منصوبے کا اعتراف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں جنرل ڈھلوں واضح طور پر پاکستان کو آبی دہشت گردی کے ذریعے نقصان پہنچانے کی حکمتِ عملی بیان کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں سابق بھارتی جنرل کا کہنا ہے کہ"ہمارے پاس پانی روکنے کی جتنی صلاحیت ہے، ہم اسے استعمال کریں گے۔ پھر ایک دن رات کے وقت اچانک سارا پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیا جائے گا۔ پاکستان کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ وہ اس پانی کو روک یا ذخیرہ کر سکے، نتیجتاً وہاں شدید سیلاب آ جائے گا۔ پاکستان اس پانی کا مؤثر استعمال بھی نہیں کر سکے گا۔"
یہ بیان پاکستان کے خلاف بھارتی آبی جارحیت کے عزائم کو بے نقاب کرتا ہے، جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی آبی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ طرزِ عمل نہ صرف خطے میں کشیدگی کو ہوا دے سکتا ہے بلکہ سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

