جی این این سوشل

دنیا

طالبان افغانستان پر قبضہ ختم کردیں ، ترک صدر

کابل : ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان پر قبضہ ختم کریں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طالبان افغانستان پر قبضہ ختم کردیں ، ترک صدر
طالبان افغانستان پر قبضہ ختم کردیں ، ترک صدر

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ  طالبان اپنے بھائیوں کی سرزمین پر قبضہ ختم کریں، طالبان کا رویہ وہ نہیں جو ایک مسلمان دوسرےمسلمان سے ہوناچاہیے، طالبان دنیاکو دیکھائیں کہ افغانستان میں فوری طورپرقائم ہورہاہے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا فون ہیک ہونے کا انکشاف، واٹس ایپ طرز کی نئی اپلیکیشن لانے کی تیاری

مزید پڑھیں : عید الاضحیٰ پر پاکستان ایئر فورس کی شہریوں سےاپیل

ترکی نے  نیٹو کے انخلا کے بعد  افغان دارالحکومت میں ہوائی اڈے  چلانے اور ان کی نگرانی کی پیش کش کی ہے  اور اس  تعیناتی کے لیے  مالی ، سیاسی اور لاجسٹک سپورٹ  سے متعلق  امریکہ سے بات چیت  چل رہی ہے۔

موسم

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال  کر گئے۔

الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

 آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں  13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر  مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے  کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ 
 آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28  اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll