جنوبی افریقہ کی ٹیم 4 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کھیلے گی،مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو ملتان میں ہوگا ، بقیہ دو میچز آٹھ اور نو نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے،مجوزہ شیڈول


کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم چار سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی،اس حوالے سے تمام فارمیٹس کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اسی طرح راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دیگر دو میچز بالترتیب 31 اکتوبر اور دو نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔
شیڈول کی منظوری ملنے پر اس شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو ملتان میں ہوگا ، بقیہ دو میچز آٹھ اور نو نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اس سیریز کے حوالے سے جنوبی افریقی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آیا ہوا ہے جو آج واپس چلا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ مجوزہ شیڈول ہے تاہم حتمی شیڈول دونوں بورڈز میں بات چیت کے بعد ہی منظورکیا جائے گا،اس حوالے سے تاریخوں اور وینیوز میں ردوبدل بھی ممکن ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پروٹیز نے آخری بار جنوری، فروری 2021 میں کوئنٹن ڈی کاک کی زیر قیادت پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس میں اسے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 3 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago




