سردار یوسف سےفلسطینی چیف جسٹس اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات، علما کے تبادلے، اور دیگر امور پر گفتگو
ملت فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے بالاتر ہو کر ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے،وفاقی وزیر سردار یوسف


اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے علما کے تبادلے، مکالمے کے فروغ اور مشترکہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر فلسطینی وفد نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ملت فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے بالاتر ہو کر ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے۔
انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور مقدسات کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر حال میں فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گاجبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے مظلوم عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔
دوران ملاقات چیف جسٹس فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے پاکستان کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم پر عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے پر ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ستمبر کے دوران کئی ممالک فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے جا رہے ہیں اور وہ وقت قریب ہے جب عالم اسلام کے قائدین مسجد اقصیٰ میں اکٹھے ہو کر شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 18 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 17 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 19 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل





