وزیر اعظم سے چینی وزیرصنعت کی ملاقات،کان کنی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ملاقات میں چینی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔


بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف سے چین کےوزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نےملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وژن چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ہے۔
وزیر اعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پرچینی وزیر صنعت لی لیچینگ نے وزیراعظم کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کو ایک آہنی بھائی اور آل ویدر اسٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنر سمجھتا ہے۔
ملاقات میں چینی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 21 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 16 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 گھنٹے قبل





