پیوٹن کی کم جونگ ان سے ملاقات، کورین صدرکی کرسی سےڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے
عملے نے کرسی کی پشت ، بازو ارو سائیڈ ٹیبل کو باریک بینی سے صاف کیا جبکہ رہنما کے استعمال شدہ گلاس کو بھی ٹرے میں رکھ کر اپنے ساتھ لے گئے، رپورٹ


بیجنگ : روسی صدر ولادیمیر پیو ٹن سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، تعاون، تجارت اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی اس ملاقات نے عالمی سیاست میں نئی بحث کو جنم دیا ہے، وہیں اس ملاقات کے بعد پیش آنے والا ایک منفرد واقعہ بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملاقات ختم ہونے کے فورا بعد شمالی کوریا کے معاونین نے کم جونگ ان کی کرسی اور ارد گرد کی میز کو بڑی احتیاط سے صاف کیا۔
عملے نے کرسی کی پشت ، بازو ارو سائیڈ ٹیبل کو باریک بینی سے رگڑ کر صاف کیا جبکہ رہنما کے استعمال شدہ گلاس کو بھی احتیاط کے ساتھ ٹرے میں رکھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اس حوالے سے روسی صحافی الیگزینڈر یوناشیف نے اپنے یوٹیوب چینل یوناشیو لائیو پر دعویٰ کیا کہ کم جونگ ان کے عملے نے یہ اقدامات اپنے رہنما کے ڈی این اے کے نشانات مٹانے کے لیے کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اس باریکی سے کی گئی صفائی نے کئی لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس غیر معمولی احتیاط کے باوجود ملاقات خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئی،الیگزینڈر یوناشیف نے بتایا کہ ملاقات کے بعدبیوٹن اور کم جونگ ان نہ صرف پرجوش انداز میں گفتگو کرتے نظر آئے بلکہ دونوں رہنما ایک ساتھ چائے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 15 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- a day ago

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- 19 hours ago

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- 21 hours ago

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 21 hours ago

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- 19 hours ago
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- 20 hours ago

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- a day ago

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 17 hours ago

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 18 hours ago

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 15 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)


