پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
خصوصی اقتصادی زونز چینی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے سستی لیبر سمیت دیگر سہولتیں میسر ہوں گی،وزیر اعظم


بیجنگ: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ،سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس(بی ٹو بی) سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔
وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کو باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس دونوں ممالک کی مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔
دوران خطاب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے 2015 میں اسلام آباد کا دورہ کرکے سی پیک کی بنیاد رکھی اور چین نے سی پیک کے تحت 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جبکہ چین کے تعاون سے سی پیک کے علاوہ اورنج ٹرین اور مختلف ڈیمز کی تعمیر ہوئی جبکہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں تین سال کے عرصے میں توانائی بحران پر قابو پایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز چین کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں، چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے سستی لیبر سمیت دیگر سہولتیں میسر ہوں گی، پاکستان، چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تعاون چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،جبکہ پاکستان آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، اور کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔
دوران تقریب وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور چینی بہن بھائیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور گزشتہ پریڈ میں چین کی عسکری برتری دنیا پر عیاں ہوئی۔
تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان 21 مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے ہوئے،مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تحت 4.2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ خوش آئند ہے، پیٹروکیمکل، آئرن، شمسی توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، زراعت، الیکٹرک وہیکلز کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاہدوں سےدونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا، وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی، سرمایہ کاری بورڈ سمیت متعلقہ اداروں کے کردار کی تعریف کی۔
علاوہ ازاں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں۔ جس میں ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت، کان کنی اور معدنیات، سڑک اور ڈیجیٹل رابطے، ای کامرس اور خلائی ٹیکنالوجیز سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 10 hours ago

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 10 hours ago

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 11 hours ago

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 8 hours ago

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 6 hours ago

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 6 hours ago

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 6 hours ago

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 8 hours ago

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 10 hours ago

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 10 hours ago

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 8 hours ago

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 10 hours ago