اسرائیلی حملوں میں نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہوں اور تعمیرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، فلسطینی نیوز ایجنسی


اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر دورا میں قائم ایک مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کو بلڈوزر کی مدد سے منہدم کر دیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی مشرقی جانب سے شہر میں داخل ہوئے اور علاقے کو زبردستی خالی کرا کر کارروائی کی۔
فلسطینی نیوز ایجنسی ’’وفا‘‘ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں۔ آئے روز حملوں کے دوران نہ صرف بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہوں اور تعمیرات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس مینار کو گرایا گیا وہ الفاروق مسجد کا حصہ تھا اور اس کی اونچائی تقریباً 15 میٹر تھی۔ سدرن اینڈومنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ جواز پیش کیا کہ مینار فوجی ٹاور کے سامنے واقع تھا، اس لیے اسے مسمار کیا گیا۔
یہ واقعہ فلسطینی عوام کے لیے ایک اور دکھ بھرا باب ہے جہاں نہ صرف ان کی زندگیاں غیر محفوظ ہیں بلکہ ان کی عبادت گاہیں بھی قابض قوت کے نشانے پر ہیں۔
ہمارے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلیاں کن بیماریوں کی علامات کو ظاہر کرتی ہیں؟: ماہرین نے بتا دیا
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، آج بھی ہزاروں روپے مہنگا
- 21 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ : ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور، پاکستان کا مخالفت میں ووٹ
- ایک دن قبل

صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں،اوپیر ا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول
- 17 گھنٹے قبل

ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 21 گھنٹے قبل

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور شوہرہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- 20 گھنٹے قبل

عوام کیلئے خوشخبری،صوبائی حکومت نے 6فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 21 گھنٹے قبل

آئی سی سی نےٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، جعلی ویزا نیٹ ورکس پر مشترکہ کارروائی پر اتفاق
- ایک دن قبل

لاہور:نجی ہوٹل میں آگ لگنےسے 2 افرادجاں بحق، 5 افراد زخمی، 275ریسکیو
- 21 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)

