سیالکوٹ: ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی طریقے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافرگرفتار
گرفتار ملزمان یوگنڈا کے ویزے پر سفر کر رہے تھے اور ان کا منصوبہ تھا کہ یوگنڈا سے لیبیا پہنچ کر وہاں سے یورپ داضل ہوں گے،ترجمان


سیالکوٹ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقےسے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافروں کوگرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی کی، جہاں مسافروں کو آف لوڈ کر کے گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد کاتعلق گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان یوگنڈا کے ویزے پر سفر کر رہے تھے اور ان کا منصوبہ تھا کہ یوگنڈا سے لیبیا پہنچ کر وہاں سے یورپ داضل ہوں گے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر گوجرانوالہ ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور شیخو پورہ کے رہائشی ہیں جبکہ اوکاڑہ اور پاکپتن سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں سے رابطے میں تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کی نشاندہی پر ایجنٹوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 8 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 10 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 8 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 hours ago





