سلیپ پیرا لیسس یعنی نیند کے دوران انسان کا مفلوج ہو جانا ،یہ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے؟
یہ کیفیت اس وقت جنم لیتی ہے جب دماغ نیند کے REMمرحلے میں تو داخل ہو جائے مگر جسم اس کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہو سکے،ماہرین

ویب ڈیسک: ماہرین صحت نے ایک پراسرار اور خوفناک نیند کی کیفیت سلیپ پیرالیسس (Sleep Paralysis) یا نیند کے دوران مفلوج ہو جانا کی وضاحت کی ہے، جس میں انسان جاگنے کے باوجود نہ بول پاتا ہے، نہ حرکت کر پاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ کیفیت زیادہ تر اس وقت پیش آتی ہے جب کوئی شخص نیند میں جا رہا ہو یا نیند سے بیدار ہو رہا ہو۔ دماغ تو ہوش میں آجاتا ہے مگر جسم کے بازو اور ٹانگیں مکمل طور پر ساکت رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال وقتی ہوتی ہے اور کسی بڑی بیماری کی علامت نہیں سمجھی جاتی، لیکن اس کا تجربہ انسان کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔
سلیپ پیرالیسس کیسی محسوس ہوتی ہے؟
اس کیفیت کے دوران انسان اپنے اردگرد کے ماحول سے آگاہ ہوتا ہے مگر حرکت یا گفتگو نہیں کر سکتا۔ صرف آنکھیں ہلائی جا سکتی ہیں اور سانس لینا ممکن رہتا ہے۔ بہت سے افراد کو بھوت نما سائے، آوازیں یا غیر حقیقی مناظر نظر آتے ہیں، جس سے یہ کیفیت مزید خوفناک لگتی ہے۔
سلیپ پیرالیسس کب اور کیوں ہوتی ہے؟
سوتے وقت پیش آنے والی کیفیت کو ہائپو ناگوجک پیرالیسس کہا جاتا ہے،جاگتے وقت ہونے والی کیفیت کو ہائپو پومپک پیرالیسس کہا جاتا ہے،یہ کیفیت چند سیکنڈ سے چند منٹ تک رہ سکتی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز نوجوانوں اور تیس سال تک کی عمر کے افراد میں دیکھے گئے ہیں۔
سلیپ پیرالیسس کےاسباب کیا ہیں؟
یہ کیفیت اس وقت جنم لیتی ہے جب دماغ نیند کے REMمرحلے میں تو داخل ہو جائے مگر جسم اس کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہو سکے۔
سلیپ پیرالیسس کی وجوہات:
نیند کی کمی ،زیادہ ذہنی دباؤ،نائٹ شفٹ یا بدلا ہوا سونے کا شیڈول ،نیند کی بیماری "نارکولیپسی"اور
رکاوٹی نیند کی بیماری (Obstructive Sleep Apnea)شامل ہیں۔
عام علامات:
جسم کا اکڑ جانا اور حرکت نہ کر پانا،بولنے کی کوشش کے باوجود آواز نہ نکلنا،دم گھٹنے یا سینے پر بوجھ کا احساس ،گلا دبنے جیسا دباؤ، خوف اور دہشت یا غیر حقیقی مناظر یا آوازیں (Hallucinations)۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کیفیت وقتی اور کبھی کبھار پیش آتی ہے، لیکن بار بار ہونے کی صورت میں نیند کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ نیند کی کمی اور ذہنی دباؤ اس کے امکانات کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔

ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے،اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج ، اجلاس سے واک آؤٹ
- 3 گھنٹے قبل

تابش ہاشمی اپنی کامیڈی اور مزاحیہ میزبانی کے بعد بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان قونصلیٹ دبئی کا یو اے ای میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کیلئے اہم پیغام
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی بحریہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی قبضے میں لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،پریس کلب واقعے میں جو ملوث ہوگااسکے خلاف کارروائی ہوگی، طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

غزہ کا 20 نکاتی منصوبہ: ٹرمپ اگر دو ریاستی حل کی طرف جاتے ہیں تو روس حمایت کرے گا، پیوٹن
- 3 گھنٹے قبل

زمبابوے اورنمیبیا نےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف-تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنر مند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل

راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیسز رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں مہنگائی کی شرح اضافے کے بعد 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
- ایک گھنٹہ قبل